کراچی :نائن زیرو سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گواہان نے شناخت کرلیا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار نعیم عرف گڈو،حبیب الرحمان اور فرحان عرف ملا کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا، نعیم عرف گڈو اور حبیب الرحمان پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل ذیشان اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج ہے جبکہ فرحان عرف ملا پر کانسٹیبل احسان کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔
ملزمان کو علیحدہ علیحدہ دو شناختی پریڈ میں گواہان نے شناخت کرلیا۔
ملزمان کو دیگر دس افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا جس کے درمیان میں گواہ نے ہاتھ سے مقامی عدالت کے جج کے روبرو شناخت کیا اور بتایا کہ یہی وہ ملزمان نے جنھوں نے فائرنگ کی تھی۔
یاد رہے کہ ملزمان نعیم عرف گڈو اور حبیب الرحمان پر پولیس کانسٹیبل ذیشان اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے کا سامنا ہے۔