پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پھل فروش علی حمزہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: سولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

پنجاب کے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری بورڈز نے گزشتہ ہفتے نتائج کا اعلان کیا تھا،  تمغہ جیتنے والے ڈسکہ کے علی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ اعزاز پانے کیلئے رات رات بھر پڑھائی کی۔علی نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کا سہارا بننے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے چونگی نمبر آٹھ پر پھلوں کی ریڑھی لگاتے رہیں گے۔

علی نے بتایا کہ تمغہ اور انعام جیتنے کے بعد میں سیدھا اپنی ریڑھی پر آیا اور کام کاج شروع کر دیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ سے پڑھنے والے علی نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ ریڑھی لگانے سے میرے گھر کی کی کفالت ہوتی ہے اور یہ کام میری تعلیم میں رکاوٹ ہرگز نہیں ، علی کے والدین بیمار ہونے کی وجہ سے کام کاج نہیں کر سکتے۔

علی نے کہا کہ میرے والدین کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور ان کی وجہ سے میں خود کو دنیا کا سب سے امیر ترین سمجھتا ہوں اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کیلئے ایک انجینئر بننا چاہتے ہیں۔

علی کے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد نے گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں