شیخوپورہ: پنجابی زبان کے شیکسپیئر اور قصہ ہیررانجھا کے خالق پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، برصغیر کے معروف صوفی شاعر پیر وارث شاہ کا تین روزہ عرس کا آغاز شیخوپورہ میں ہوا۔
وارث شاہ نے پنجابی زبان میں شہرہ آفاق تصنیف ہیر رانجھا تخلیق کی۔ انہیں پنجابی زبان کا شیکسپئر کا کہا جاتا ہے۔عرس کی تقریبات کا آغاز ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے مزار کو غسل دے کر کیا۔
اس موقع پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں ۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات تقریبات پچیس ستمبر تک جا ری رہیں گی۔