جمعہ, اکتوبر 9, 2026
اشتہار

پیر خالد ظفر قدوائی کے مزار پرخواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ نے دسترخوان کا آغازکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

 

لاہور: پیر محل میں معروف روحانی شخصیت حضرت پیر خالد ظفر قدوائی رحمت اللہ علیہ کے مزار پرخواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام دسترخوان کا آغاز ہو گیا۔
۔
پیر محل کے علاقے رحمت ٹاؤن میں برصغیر کی معروف روحانی ہستی حضرت پیر خالد ظفر قدوائی رحمت اللہ علیہ آسودہ خاک ہیں ۔ ان کے مزارِ مبارک پر خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام مسجد اور مدرسے کے قیام کے بعد ٹرسٹ کے چیئرمین جناب حاجی عبدالرؤف نے دسترخوان کا بھی آغاز کر دیا جہاں غریب افراد کو روزانہ دو وقت کھانا پیش کیا جاتا ہے۔

خطیب مسجدِعائشہؓ قاری محمد افضل کا کہنا ہے کہ خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کے اس دسترخوان سے جہاں مقامی غریب افراد کھانا کھا سکیں گے وہاں قرب و جوار کے ہزاروں مستحقین بھی مستفید ہوں گے۔

دسترخوان پر کھانا کھانے والے افراد ٹرسٹ اور جناب حاجی عبدالرؤف کے ممنون نظر آتے ہیں ۔ دوسرے شہروں سے مزار مبارک پر حاضری کے لئے آنے والے عقیدت مند بھی ٹرسٹ کے اس اقدام کو مستحسن قرار دیتے ہیں ۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں