اسلام آباد: جیوانٹرٹینمنٹ کو توہین اہلبیت کے جرم میں کم سزا دینے سے متعلق پیمرا کی اتھارٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیمرا کے پرائیوٹ ارکان بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں اے آروائی نیوز کو دی جانے والی سزا کے خلاف اور توہین اہلِ بیت پر جیو کو کم سزا دینے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسرارعباسی کا کہنا ہے کہ اگر پرائیوٹ ممبران نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تو ان کی ممبر شپ منسوخ کی جاسکتا ہے۔