site
stats
کھیل

پیٹرا کیٹووا نے ڈبلیوٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

نیو ہیون :جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی پیٹرا کیٹووا نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یوایس اوپن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ نیو ہیون میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی پیٹرا کیٹووا نے سلواکین کھلاڑی میڈالینا کو اسٹریٹ سیٹس سے ہرایا۔

ومبلڈن ٹینس چیمپیئن نے پہلا سیٹ چھ چار کے فرق سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی سلواکین کھلاڑی بے بس دکھائی دیں اور صرف دو گیمز جیت سکیں۔ کیٹووا نے چھ دو سے آخری سیٹ جیت کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ کیٹووا نے سال کا دوسرا اور کیرئیر کا تیراہواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top