پیپلز پارٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، وزیر اعظم جلد سندھ کا دورہ کریں گے
The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم جلد پیپلز پارٹی کے گڑھ کا دورہ کریں گے: ذرائع

کراچی: وزیراعظم عمران خان 26 اور27 جنوری کو سندھ کا اہم دورہ کریں گے، اس دوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر  اعظم پاکستان دو روزہ دورے پر سندھ آئیں گے۔

اپنے اس دورے میں وزیراعظم بدین، گھوٹکی، جیکب آباد اور تھرپارکر جائیں گے، وزیراعظم سندھ کی سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان میاں سومرو،علی گوہرمہر، ذوالفقارمرزا کے حلقوں کا دورہ کریں گے، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

واضح رہے کہ سندھ کی سیاست میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آرہے ہیں، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا.

اس دوران سندھ میں گورنر راج لگانے کی بازگشت بھی سنائی گئی، جس کی حکومت کی جانب سے تردید کی گئی.

مزید پڑھیں: آصف زرداری/ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز دائر کیےجانے کا امکان

مزید پڑھیں: خرم شیرزمان نے آصف زرداری کے خلاف درخواست واپس لے لی

گذشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، جو انھوں نے بعد ازاں واپس لے لی.

توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم کے دورے سندھ کے بعد سندھ کی سیاست میں تبدیلی کی ہوائیں چل سکتی ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں