The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے ملازمین کا اپنے ڈائریکٹر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

لاہور: پی آئی اے کے ملازمین نے اپنے ہی ڈائریکٹر کو ایک کروڑ روپے جرمانہ اور ہتک عزت دعوے کا لیگل نوٹس جاری کردیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہور ایئر لیگ کے صد احمد سلیم بٹ سمیت چار فنانس اور ٹریفک کے ملازمین نے ڈائریکٹر ویجلنس وسیم احمد خان کو اپنے وکیل کے ذریعے ایک کروڑ روپے ہرجانے اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

ملازمین نے دعویٰ دائر کیا ہے کہ ائریکٹر ویجلنس نے سترہ ستمبر کو ایک ای میل کے ذریعے ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر لاہور مونس نقوی اور ایم آئی ایس آفیسر شمیم کو ای میل کی تھی کہ مذکورہ ملازمین کیخلاف تحقیقات کی جائیں ان پر الزام تھا کہ یہ اپنا ہوٹل چلارہے ہیں۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد احمد سلیم بٹ اور دیگر چار ملازمین کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا جس پر ملازمین نے ڈائریکٹر ویجلنس کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس جاری کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ڈائریکٹر ویجلنس نے ہماری عزت اور کیریئر کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے۔

Latter

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں