کراچی : پاکستان ائیر لائن کی جانب سے پی ایس او کو دئیے گئے تمام چیکس باونس ہوگئے ہیں۔
پی ایس او زرائع کے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو دو سو تینتالیس چیکس دیئے تھے، جن کی مالیت بار ہ ارب روپے تھی، تمام کے تمام چیکس باونس ہو گئے ہیں۔ واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی شروع کی تھی، جس کو بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب پی آئی اے نے چیکس باونس ہونے کی مکمل تردید کر دی ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام تر ادائیگیاں کل تک کر دی جائیں گی۔
- Advertisement -
اس سے قبل گیارہ دسمبر کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی تھی۔