site
stats
بزنس

پی ایس ڈی پی کیلئے 28 ارب 32 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد: وزارتِ منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2014-15ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 13 اداروں کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 28 ارب 32 کروڑ 74 لاکھ 56 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے 5 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں، پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایرا کیلئے 50 کروڑ روپے، سیفران/فاٹا میں ترقیاتی کاموں کیلئے 3 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جای کئے گئے۔

آزاد کشمیر بلاک کیلئے 2 ارب 9 کروڑ روپے، ریلویز ڈویژن کیلئے 7 ارب 48 کروڑ 32 لاکھ روپے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 9 ارب ایک کروڑ 56 لاکھ روپے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 3 ارب 32 کروڑ 19 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top