اسلام آباد: پی ٹی آئی کو اسمبلی سے نکالنے کیلئے ایم کیو ایم اور جے یو آئی کی تحریکوں پر رائے شماری جمعرات تک مؤخر کردی گئی، پی ٹی آئی نے فیصلہ ہونے تک اسمبلی میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز اسمبلی اجلاس سے پہلے اسپیکر کے چیمبر میں پارلیمانی رہنماؤں کی نشستیں لگیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کے ہمراہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو مناتے رہے لیکن اُن کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں۔
جس پر رائے شماری جمعرات تک مؤخر کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی نے تحاریک پر فیصلے تک اسمبلی نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک بھی لگی، جس میں اراکین نے رائے دی کہ ڈی سیٹ ہونے پر بھرپور ردِعمل دیا جائے گا۔