اسلام آباد : نون لیگ کے رہنما اور سینیٹرمشاہداللہ کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو مار بھی پڑے گی اور ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔
حکومت نے کراچی سے خوف کی فضا ختم کی جس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں الیکشن لڑنے میں کامیاب ہوئیں۔پی ٹی آئی ہرچیزکا کریڈٹ خودلینے کی کوشش کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ملک کو نقصان پہنچایا، چائنا کے صدر کے دورے کو نقصان پہنچایا، پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ اور پھر وہ خواہش کرتے ہیں کہ عوام ان کو ووٹ دیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو مار بھی پڑے گی اور ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔
انہوں نے کراچی میں این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو کیا ضرورت تھی کہ کسی کے گھر جا کر اس کو برا بھلا کہیں، کریم آباد میں جو کچھ ہوا یہ اس کا رد عمل تھا۔