کراچی: پپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہےکارکنوں کے گلےشکوےدورکئےجائینگے، ایک وقت آئیگایہ نعرہ بھی ہوگا، مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈےسوں۔
بلاول ہاوس میں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے ملاقات میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا انکا حالیہ دورہ پنجاب صوبے میں سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے جس میں سیاست کا عنصر شامل نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے باعث پیپلز پارٹی کو پنجاب سے کتنی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستیں ملیں مگر وہ اپنے سیاسی مخالفین پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پی پی پی کو کسی صورت پنجاب کی سیاست سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ وہ ناراض ساتھیوں سے رابطہ کریں اور انہیں قومی سیاسی دھارے میں دوبارہ شامل کریں، بلاول بھٹو نے اس موقع پر پارٹی رہنماﺅں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔