The news is by your side.

Advertisement

پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان کی فلم “پی کے” نے بھارت کے مذہبی انتہاءپسندوں پنڈتوں اور شعبدہ بازوں کو برہم کیا ہوا ہے، وہ اس فلم اور عامر خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئےہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

لیکن دوسری طرف عامرخان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب کنگ سپراسٹار شاہ رخ خان نے بھی”پی کے”کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پی کے فلم کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی،جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو مذکورہ فلم دیکھنی ہو تو دیکھے اور نہیں دیکھنی تو نہ دیکھے۔

فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا۔

عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں