چارسدہ:اے این پی کے دفتر پر فائرنگ، مقامی صدر دوست محمد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

چارسدہ:اے این پی کے دفتر پر فائرنگ، مقامی صدر دوست محمد جاں بحق

چارسدہ: فائرنگ سے اے این پی کے مقامی صدر دوست محمد خان جاں بحق ہوگئے۔

چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں اے این پی رہنماء اپنے دفتر پر موجود تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے دوست محمد خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق دوست محمد خان باچا خان اور ولی خان کے قریبی عزیزبھی تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے چارسدہ کے علاقہ اتمان زئی میں اے این پی کے دفتر پر فائرنگ کی بھرپور مذمت کی ہے، اپنے بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اے این پی کے دفتر پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد اور غنڈہ پرست عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور فائرنگ سے شہید ہونے والے مقامی صدر دوست محمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

سینیٹر شاہی سید نے دوست محمد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں