site
stats
بلوچستان

چمن میں فائرنگ، قبائلی رہنماءجاں بحق

چمن: کالج روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنماء ملک برات کی گاڑی پرفائرنگ کرکےجاں بحق کردیا۔

پاک افغان سرحد پر واقع شہر چمن میں کالج روڈ کےقریب اسکول وین پر فائرنگ سے قبائلی رہنما کمسن بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملک برات خان کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ اپنے دو بچوں کو اسکول لے کرجارہے تھے فائرنگ سے ملک برات اوران کا بارہ سالہ بیٹا حکمت اللہ موقع پرجاں بحق جبکہ ایک بیٹا قدرت اللہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر چمن محمد نعیم بازی کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی تفتیش کےلئےلیویزاورپولیس کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top