چنیوٹ: مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں حادثات میں اضافہ ہوگیا، چنیوٹ میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں میں حادثات جنم لے رہے ہیں، ایسا ہی واقعہ چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شدید بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں اکہتر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، مری میں تیس، فیصل آباد، چکوال اورایبٹ آباد میں بائیس ملی میٹر بارش ہوئی، جس کے باعث سڑ کیں زیرِ آب آگئی۔