اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

نوازشریف مستعفی اورانتخابات دوبارہ کرائے جائیں،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوکر نئے قومی انتخابات کا اعلان کریں، چودہ اگست کو ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے ، پنتیس پنکچرکس نےلگائے اس کا بھانڈا گیارہ اگست کو پھوڑا جائےگا، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چودہ اگست کو ملک میں نئے انتخابات کے مطالبے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو پوری قوم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دیکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو پاکستان کی آزادی واپس لیں گے اور میں گیارہ اگست کو بتاؤں گا کہ کس نے کیا کچھ کیا اور دھاندلی کے مزید انکشافات کروں گا ۔گیارہ ماہ سے انصاف حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسا کون  سا کارنامہ انجام دیا کہ پچاس لاکھ ووٹ زیادہ ملے؟ کیا نواز شریف نے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے نتائج کو قبول کیا تھا دھاندلی کو نہیں،چودہ اگست کو دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

- Advertisement -

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں