The news is by your side.

Advertisement

حب پاورکمپنی کوئلےسے بجلی پیداکرےگی

کراچی : پاکستان میں بجلی کا بحران جاری ہے جس سے نپٹنے کے لئے مختلف پیداواری کمپنیاں اپنے طور پر اقدامات کررہی ہیں  اوران میں سے ایک حب پاور کمپنی ہے کہ جس  نےچھ سو ساٹھ میگاواٹ کے نئے کول پاور پلانٹ کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خالد منصورنے میڈیا کوبتایا کہ چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا کول پاورپلانٹ چینی کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کیا جائیگا اور اس کی لاگت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پلانٹ میں درآمدی کوئلہ استعمال کیا جائیگا اور تھر سے کوئلہ نکلنے کے بعدمقامی کوئلہ استعمال کیا جائے گا۔

خالد منصور کے مطابق تیل پر چلنے والے موجودہ بجلی گھروں کو کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے تاحال پالیسی واضح نہ ہونے کے بعد حبکونے اپنے بارہ سو بیانوے میگاواٹ کے موجودہ بجلی گھر کے چاروں بوائلرز کی اوورہالنگ کا فیصلہ بھی کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں