جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

چہلم کےموقع پرسیکورٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے حضرت اما م حسینؓ کے چہلم کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کوہر صورت یقینی بنایا جائے،کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبے کے 9 ڈویژن کے منتخب نمائندوں ،کمشنرز اور آرپی اوز سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت اما م حسینؓ کے چہلم اور کرسمس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کوہر صورت یقینی بنایا جائے اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس وضع کردہ سکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنائے۔ حضرت اما م حسینؓ کے چہلم کے موقع پر جلوسوں کی حفاظت کے لئے چار درجاتی حصار بنایا جائے۔ اور تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے۔

- Advertisement -

میاں شہبازشریف نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ عوام ، تاجر برادری اور علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھیں اور معاشرے میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں