جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

چیف جسٹس ناصرالملک ناسازی طبع کی بنا پراسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کوناسازی طبع کی بناء پراسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کو دل کی تکلیف کے سبب راولپنڈی کے اے ایف آئی سی میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں ماہرڈاکٹروں کے زیرِنگرانی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ناصرالملک کو بروقت طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اوراب ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی چیف جسٹس کو پشاور میں اسی نوعیت کی شکایت ہوچکی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اے ایف آئی سی امراض قلب کا مستنداسپتال ہے اورسابق صدر پرویز مشرف سمیت کئی اہم شخصیات یہاں زیرِعلاج رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں