بنگلور: چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہورلائنزاپنا اہم میچ سابق آئی پی ایل چیمپیئن چنائی سپر کنگ کے خلاف کل کھیلی گی۔
چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیزمیچز کا سلسلہ جاری ہے، لاہورلائنزمیں کوالیفائگ راؤنڈمیں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز اور سری لنکا کی سدرن ایکپسریس کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد مین راؤنڈ میں جگہ بنانے پاکستان کی پہلی ٹیم تو بن گئی، لیکن کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں وہ کارکردگی نہ دکھاسکی جس کی ان سے توقع تھی،احمد شہزاد اور عمراکمل کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے ذمہ داری نہ دکھائی، حریف ٹیم کے بولرز اور سنیل نرائن کے سامنے پروفیسر حفیظ بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دیکھا سکے۔
پہلے میچ میں شکست کے بعد لاہورلائنز دوسرے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جانے والی چنئی سپر کنگ سے ٹکرائی گی، سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئےلاہور لائنز کو چنائی سپرکنگ کو شکست سےدوچار کرنا لازمی ہے۔