The news is by your side.

Advertisement

چینی سیب جو آئی فون سے بھی زیادہ مہنگے

بیجنگ: آپ تو جانتے ہی ہے کہ ایپل کا آئی فون 6کس قدر مہنگا ہے لیکن حال ہی چین میں ایسے سیب متعارف کرائے گئے ہیں، جن کی قیمت آئی فون سے بھی زیادہ ہے۔

یہ سیب چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژو کے شہر نان جنگ کی سپر مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کیے گئے۔ان سیبوں کے 12کے سیٹ کی قیمت آئی فون 6سے بھی زیادہ ہے۔

سیبوں کا سیٹ جنہیں ’پرامن سیب‘ کا نام دیا گیا، ہر سیب میں چینی مہینوں کا نام کندہ ہے اور یہ سیٹ بہت تیزی سے مقبول اور فروخت ہوئے

سیبوں کے ایک سیٹ کی قیمت 950ڈالر( 95ہزار)  ہے۔

اسٹور کے مالک جی شلنگ کا کہنا ہے کہ یہ عام سے سیب ہیں اور ان پر صرف چینی مہینوں کے نام لکھ کر انہیں خاص بنایا گیا اور لوگوں کو یہ آئیڈیا بہت پسند آیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں