پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

چینی صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہء بھارت پر کوئی تحفظات نہیں، چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفترِخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کا احترام کرتا ہے، چین کے صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئےعالمی برادری سے اپیل نہیں کی، افغانستان سے پاکستان پرحملوں کیخلاف افغان حکومت سے احتجاج کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پردہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، جولائی دو ہزار تیرہ سے کسی قیدی کا تبادلہ نہیں ہوا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کو حفاظتی دیوار بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں