اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ڈاکٹرشکیل اوج کا قتل، جامعہ کراچی میں تین روزہ سوگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹرشکیل اوچ کے قتل کیخلاف جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل ہے اور آج ہونے والے تمام پرچے معطل کردیئے گئے ہیں۔

جامعہ کراچی کےشعبہ اسلامک اسٹڈیز کےڈین ڈاکٹرشکیل اوج کے قتل کیخلاف جامعہ کراچی میں تدریسی عمل آج سے تین روز کے لیےمعطل ہے اور تمام پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

اساتذہ کی تنظیم نے گزشتہ روز ہنگامی اجلاس میں تین دن کے سوگ اور تدریسی عمل بند کرنے کا اعلان کیا تھا، ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک بار پھر لکیر پیٹتے رہ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج دیگردو پروفیسرز کے ہمراہ ایرانی سفارتخانے میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے بیت المکرم مسجد کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ڈاکٹر شکیل اوج شدید زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹر شکیل اوج کو قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، فائرنگ کے واقعےمیں گاڑی میں سوار ڈاکٹر آمنہ بھی معمولی زخمی ہوئیں، ڈاکٹر شکیل اوج کی تدفین کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں کردی گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں