کراچی: سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور حکومتی عہدیداران نے جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل پر اظہار مذمت کیا ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جامعہ کراچی کے اسلامک اسٹڈیز کے ڈین شکیل اوج پر فائرنگ کا نوٹس لیا اور مذمت کی ، گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لانےکی ہدایت کی ۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اوج کے بہیمانہ قتل کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے قوم کا بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ واقعہ حکومت کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت ہے۔
وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے پروفیسر ڈاکٹرشکیل اوج کے قتل کی شدید مذمت کی اور قاتلوں کو فوری گرفتاری کیلئے ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن خراب کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزدہ حامد رضا اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل طارق مجیب نے مذہبی اسکالر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، رہنماء شیعہ علماء کونسل علامہ جعفر سبحانی کا کہنا تھا کہ پروفیشنلز پر مسلسل حملے تشویشناک ہے،حکومت سندھ اپنی نااہلیوں پراستعفیٰ دے۔