ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے علی امین گنڈا پور کو بے گناہ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر مالیات علی امین گنڈا پور کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے۔

ڈی آر او ڈی آئی خان کی نئی رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے تھے۔

- Advertisement -

مذکورہ رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس بھیج دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس ریٹرننگ آفیسر نے محفوظ مقام پر منتقلی کی غرض سے اٹھائے تھے ۔جس سے متعلق ڈی آر او کوآگاہ کر دیا گیا تھا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نشے کی حالت میں نہیں تھے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ثبوت ملا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مخالفین کی جانب سے نعرہ بازی کئے جانے پر علی امین کو پولنگ اسٹیشن سے جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

ڈی آراو، ڈپٹی کمشنرکی رپورٹ آنے کے بعدعلی امین گنڈا پورنے ن لیگ اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے تحت لیگی رہنماء قیوم حسام اورجے یو آئی ف کے نور اصغر کے خلاف قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

مذکورہ مقدمے تھانہ صدر ڈی آئی خان میں درج کروائے جائیں گے جس سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا گیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں