ڈیرہ بگٹی : چوبیس انچ کی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی گئی، سوئی پلانٹ سے ملحقہ علاقوں کو کسی کی فراہمی معطل۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے چوبیس انچ کی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی گئی۔
دھماکے کے باعث سوئی پلانٹ سے ملحقہ علاقوں کو کسی کی فراہمی معطل ہوگئی لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنڈو نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔
جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی،سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
- Advertisement -
آگ لگنے کے باعث پلانٹ کے کمپریسر کو سوئی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کر کے سوئی گیس کی بحال کردی جائے گی۔