The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی آئی ایس آئی سمیت5 آرمی آفیسروں کی مدتِ ملازمت مکمل

اسلام آباد: پاکستان آرمی کے پانچ اہم افسران کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام بھی ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔

سرحدوں کی حفاظت اور ملکی سلامتی کے  لئے بیش بہا خدمات انجام دینے افواج پاکستان کے پانچ اہم سینئر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے، ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالسلام سمیت چار کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل سلیم نواز، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی شامل ہیں۔

سبکدوش ہونے افسران کی جگہ تھری اسٹار ترقی پانے والوں میں لیفٹنٹ جنرل رضوان اخترکوڈی جی آئی ایس آئی مقررکیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کورکمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کورکمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کورکمانڈر منگلا ، لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ انسپکٹرجنرل مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں