ڈی جی خان:مسافر کوچ اور ٹرالرمیں تصادم،3 افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی خان:مسافر کوچ اور ٹرالرمیں تصادم،3 افراد جاں بحق

ڈی جی خان: پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ ڈی جی خان کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی، کالا شہر کے قریب انڈس ہائی وے پر سامنے سے آنے والے ٹریلر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار تین مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر امدادی اداروں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو ٹراما سینٹر ڈی جی خان منتقل کیا، جہاں زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ٹریلر کی گنجائش سے زیادہ بھاری مشینری لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں