The news is by your side.

Advertisement

توہین آمیزپروگرام پرمیرشکیل ودیگر پرایک اورمقدمہ درج

ڈی جی خان : تو ہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو نیوز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،  مقدمہ ڈیرہ غازی خان کے تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔

میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، وینا ملک، اسد خٹک، مارننگ شو کے پروڈیوسر اور جیو انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر دفعہ دو سو پچانوے اے کے تحت کاٹی گئی،  مقامی وکیل طاہر ایوب کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کا نمبر تین سو پندرہ ہے۔

اس سے پہلے بھی میرشکیل سمیت جیو کے دیگر ارکان پر مختلف شہروں کے تھانوں میں اسی نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں