The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی خان: جگ توڑنے پر وڈیرے نے12 سالہ عامر کو گولیوں سے بھون دیا

ڈیرہ غازی خان: وڈیرے نے جگ توڑنے پر بارہ سالہ محمد عامر کو گولیوں سے بھون دیا، ساہیوال میں سوتیلے باپ کے وحشیانہ تشدد سے ننھی کلی نعیمہ جان کی بازی ہار گئی۔

ڈیرہ غازی خان میں پی پی رہنما عرفان کھوسہ کے گھر یلو ملازم محمد عامر کا جرم بس اتنا تھا کہ اس نے جگ توڑا تھا، عرفان کھوسہ نے کمسن عامر کو قتل کرکے پانچ گھنٹے تک لاش چھپائے رکھی۔

عامر کے والدین کی درخواست پر پولیس نے عرفان کھوسہ اور بیٹے کے خلاف دفعہ تین سو دو کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مقتول محمد عامر پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

دوسری جانب ساہیوال میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر تشدد کرکے چار سالہ ننھی کلی نعیمہ کی جان لے لی، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم وہاب اس سے پہلے بھی بیوی اور سوتیلی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں