ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کئی ماہ سے لاپتہ آسیہ لاہور سے بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ننکانہ صاحب میں چند ماہ قبل پراسرارطور پر غائب ہونے والی آسیہ بی بی لاہور سے بازیاب کرالی گئی،پولیس نے موبائل ریکارڈ کی مدد سے ڈھونڈ نکالا۔

ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی آسیہ بی بی چند ماہ قبل پراسرارطورپرگھرسےغائب ہوگئی تھی جس کے بعد آسیہ کے اہل خانہ نے اسےمردہ سمجھ کر اغوا وقتل کا مقدمہ آسیہ کے شوہر اور دیگر کے خلاف درج کرادیا۔

آسیہ کے مطابق اس نے عبدالرزاق نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جس پراس کے اہل خانہ خفا تھے، شوہر سے لڑائی ہوئی تو کوئی پناہ نہ ملنے پرلاہورچلی گئی تھی۔

ڈی پی او ننکانہ صاحب نے مقدمے کی تفتیشی ٹیم کواچھی کارکردگی پردس ہزارروپے نقد انعام اورتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا جبکہ جھوٹےمقدمے کے اندراج پرآسیہ کے اہل خانہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا

مزید خبریں