The news is by your side.

Advertisement

کامران خان، اظہر عباس، عاصمہ شیرازی ،افتخار احمد بول ٹی وی چھوڑگئے

کراچی :  سینئر صحافی کامران خان اور عاصمہ شیرازی نے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کی تحقیقات کی وجہ سے بول ٹی وی نیٹ ورک  چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بول ٹی وی نیٹ ورک کے پریذیڈنٹ اور ایڈیٹر انچیف کامران خان نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ نامی آئی ٹی کمپنی کی تحقیقات کی وجہ سے میں بول ٹی وی نیٹ ورک  کو خیر باد کہ رہاہوں ۔

کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ضمیر مجھے مذکورہ چینل سے مزید منسلک رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔۔

  اس کے علاوہ بول ٹی وی کے سی ای او اظہر عباس نے بھی بول ٹی وی نیٹ ورک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق معروف اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے بھی بول ٹی وی نیٹ ورک سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سچ کو سامنے آنا چاہئیے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق معروف اینکر پرسن افتخار احمد نے بھی بول نیوز کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جبکہ معروف صحافی نصرت جاوید نے بول نیوز سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے کچھ ساتھیوں نے بول سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے جلدبازی سے کام لیا، اور میرا فیصلہ بھی یہی ہے۔

انہوں نے کامران خان پر شدید تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ کامران خان نے دانشمندی کا مطاہرہ نہ کرتے  ہوئے اکیلے ہی ہیرو بننے کر فیصلہ کرلیا، انہیں چاہیئے تھا کہ بول نیوز کے دو ہزار دو سوملازمین کی مشاورت سے فیصلہ کرتے۔

علاوہ ازیں صحافت کا ایک اور بڑا نام وجاہت ایس خان جو بول نیوز سے وابستہ تھے انہوں نے بھی بول نیٹ ورک سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں بہت جلد اسکرین پر نظر آؤں گا لیکن وہ اسکرین بول کی نہیں ہوگی۔

   

 Charges against Axact far from proven in court but my conscience not letting me continue.I’ve decided to disassociate from Bol immediately — Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 23, 2015   <iframe frameborder=”0″ width=”480″ height=”270″ src=”//www.dailymotion.com/embed/video/x2r6zdl” allowfullscreen></iframe><br /><a href=”http://www.dailymotion.com/video/x2r6zdl_president-bol-kamran-khan-quits-over-axact-investigations_news” target=”_blank”>President BOL Kamran Khan quits over Axact…</a> <i>by <a href=”http://www.dailymotion.com/arynews” target=”_blank”>arynews</a></i>     

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں