site
stats
اہم ترین

کراچی،لیاری میں رینجرز سے مقابلہ،چارملزمان ہلاک

کراچی:شہر قائد کےعلاقے لیاری گل محمد لین میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے چار کارندے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لیاری گل محمد لین میں رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجےمیں چارملزمان ہلاک ہوگئے جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری اور دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top