site
stats
پاکستان

کراچی:امان اللہ نیازی قتل کیس،ایم کیو ایم کے 12 کارکنان اشتہاری قرار

کراچی : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ جیل امان اللہ نیازی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بارہ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پولیس نے عدالت میں عیبد کے ٹو کی نشاندہی پر بارہ ملزمان کو اشہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی، مفرور ملزمان میں نعمان، ساجد، عرفان زاہد سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔ گرفتاردہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ جیل امان اللہ نیازی کو صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پر ہلاک کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے کارکن اجمل پہاڑی کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے، اجمل پہاڑی پر چوہدری اسلم پر حملے کی فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top