The news is by your side.

Advertisement

کراچی:حضرت سید ولایت علی شاہ کا 58واں عرس منایا گیا

کراچی: حضرت سید ولایت علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا اٹھاون واں عرس کراچی کے علاقے ملیر پندرہ میں نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔

حضرت سید ولایت علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا اٹھاونواں عرس کراچی کے علاقے ملیر پندرہ میں نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، حضرت سید ولایت علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ اٹھارہ سو بیالیس میں بھارت کے شہر شیرانا ضلع اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔

 آپ سلسلہ چشتی صابری قلندی سے وابسطہ رہے،آپ نے حافظ ،قرات،درس نظامی، فقہ اور طریقت میں کمال درجہ مقام پایا تھا، آپ کو شاہ کا لقب دربارحضرت بو علی شاہ قلندر سے ملا اور آپ ولایت کے نام سے معروف ہوئے، آپ نے بھارت سے سن انیس سو اڑتالیس میں ہجرت کرکےکراچی آباد ہوئے۔

آپ کاوصال سن انیس ستاون کوکراچی میں ہوا،عرس کے موقع پر مریدین و عقدتمندوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جبکہ مزار کو برقی قمقموں سے سجایا گیااور محفل سماع کابھی انعقاد کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں