کراچی:زہرہ شاہد قتل کیس،عینی شاہدین نے 2ملزمان کو شناخت کرلیا -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی:زہرہ شاہد قتل کیس،عینی شاہدین نے 2ملزمان کو شناخت کرلیا

کراچی :تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس میں عینی شاہدین نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔

کراچی کی عدالت میں زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی، ملزمان راشد عرف ٹیلر اور عباس زیدی کو سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔

عینی شاہدین نے عدالت میں دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔

ملزمان راشد عرف ٹیلر اور عباس زیدی کو پولیس نے کلفٹن کے علاقے سے گرفتار کیا تھا،  پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد دو ہزار تیرہ کے انتخابات سے قبل کلفٹن میں ان کے گھر کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں