اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات، باپ بیٹے سمیت 7افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران باپ بیٹے سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد اور ایل بلاک میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ادھر ڈاکس تھانے کی حدود سے دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی، جسے اویس جاکھرانی کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول سابق ایڈیشنل آئی جی لیگل علی شیر جاکھرانی کا بیٹا تھا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ مقتول دو روز قبل گھر سے اسلام آباد جانے کے لیے نکلا تھا۔،

اہم ترین

مزید خبریں