site
stats
پاکستان

کراچی:ٹارگٹ کلرز سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ کلرز سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق کر اچی کے علاقے نادررن بائی پاس کے قریب سے چند روز قبل گرفتار ملزم نے قتل کی 23وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ٹارگٹ کلرز نور محمد عرف نورا نے پولیس کانسٹیبل سمیت مذہبی شخصیات کے قتل کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم بھتہ خوری ، ڈکیتی اور سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بریگیڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top