کراچی میں چپ تعزیے کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
امام حسن العسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے چپ تعزیے کا پہلا مرکزی جلوس نماز فجر کے بعد نشتر پارک سے شروع ہوا، جلوس کے شرکاء روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیان ایرانیاں کھارادر پہنچے جہاں جلوس کا اختتام ہوا۔
اس دوران نمائش چورنگی سے کھارادر تک جلوس کے راستے سے متصل سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں، چپ تعزے کا دوسرا جلوس بعد نماز ظہرین رضویہ سوسائٹی میں مو جو د قصر مسیب سے برآمد ہوگا۔
- Advertisement -
جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔