The news is by your side.

Advertisement

کراچی:کالاپُل کے قریب فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی : کالا پُل کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے بعد تین مبینہ دہشت گردوں سمیت سات ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

کراچی میں قانون کے رکھوالے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، آج صبح سویرے لسبیلہ پُل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار سی پی ایل سی میں تعینات تھا۔

دوسری جانب پولیس نے بھی دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے،  اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

  پولیس نے رات گئے رضویہ سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد جبکہ سعود آباد اور لیاری میں کارروائی کے دوران دو ،دو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سعود آباد سے گرفتار ملزمان چوری ڈکیٹی سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ بغدادی سے گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں