کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔
منگھوپیر کواری کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
لانڈھی گلشن بونیر میں فائرنگ سے حیدر خان نامی شخص جان بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود تین کمسن بچے زخمی ہوگئے ۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں جھگڑے کے دوران سی آئی ڈی اہلکار نوید کی فائرنگ سے عطا اللہ نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔