site
stats
اہم ترین

کراچی آپریشن: گینگ وار کے3 ارکان ہلاک، دو رینجرز اہلکارزخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلوچ پاڑہ میں رینجرز کی کاروائی، گینگ وار کا اہم ملزم اورنگزہب عرف اورنگ تین ساتھیوں سمیت مارگیا، اس دوران دو رینجرز اہلکار اور ایک ایدھی کا رضاکار بھی زخمی ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بلوچ پاڑہ کے علاقے میں رینجرز نے ٹارگٹڈآپریشن کیا اس دوران گینگ وار کے ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ سے گینگ وار کے 3ملزمان ہلاک ہوگئے جن میں عزیر بلوچ گروپ کا انتہائی اہم ملزم اورنگزیب الیاس شامل ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برامد ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران دو رینجزر کے اہلکار اور ایک ایدھی کا رضاکار بھی زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقے لیاری میں گینگ وارکارندوں نےدودکانیں جلادیں، لیاری کے تاجروں بھتہ خوروں کے خلاف کل ریلی نکالی تھی۔

دکانیں جلانےکے خلاف تاجروں نے لی مارکیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا، پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ۔

پولیس کے مطابق لی مارکیٹ پر دھرنےسے لیاری سمیت اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top