کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا شکار، ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو اڑتیس پوائنٹس نیچے آگیا۔
پیرکو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر مارکیٹ کو ایک سو دس پوائنٹس کی تیزی کےساتھ 36300 پوائنٹس کی سطح عبور کرتےہوئےبھی دیکھا گیا تاہم عالمی منڈیوں میں آئل کی گرتی قیمتوں اورملکی حالات کےپیش نظر مارکیٹ مندی کا شکارہوگئی۔
ممبر اسٹاک ظفرموتی کےمطابق مستقبل میں تیزی کی پیشگوئی کےباوجود بڑے مالیاتی اداروں کا سائیڈ لائن رہنا مارکیٹ کیلئےمنفی ہوسکتا ہے۔
پیر کوغیرملکیوں نے مارکیٹ میں ساڑھےستائیس لاکھ ڈالراور کمپنیز نے ساڑھےسینتیس لاکھ ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کی جبکہ انفرادی سرمایہ کاروں نے شئیرزفروخت کرکےساڑھے چھتیس لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔