site
stats
پاکستان

کراچی: انسپکٹرشفیق تنولی پر حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

کراچی: گزشتہ سال انسپکٹر شفیق تنولی پر خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی ہے، حملہ آور کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

پولیس کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نام بخت زرین تھا، جو کہ باجوڑ کا رہائشی تھا، پولیس کے مطابق حملہ آور نے حملے سے قبل پرانی سبزی منڈی میں رہائش اختیار کی اور انسپکٹر شفیق تنولی کو باقاعدہ ریکی کے بعد نشانہ بنایا ۔

اس سے قبل انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت چار افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کو گواہ نے شناخت کر لیا۔

شفیق تنولی چوبیس اپریل دو ہزار چودہ کو  پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں انسپیکٹر شفیق تنولی، جلال احند ، دائود اور اعجاز جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ کانسٹیبل آصف زخمی ہوا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top