site
stats
پاکستان

کراچی : ایئرپورٹ پر سیکورٹی انتہائی سخت،پروازیں تاخیرکا شکار

کراچی : ایئرپورٹ اور اولڈ ٹرمینل پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں، ایئرپورٹ کے اطراف سکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے اور ائیرپورٹ جانے والے افراد کی چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے اور دیگر ایئرلائن کے عملے اورمسافروں کو سخت چیکنگ اور جانچ کے بعد ایئرپورٹ کے اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانیوالے مسافروں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی پاک فوج کے گشت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سیکورٹی خدشات کی بنا پر اولڈٹرمینل اور اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر جانیوالے تمام راستوں کو عام افراد کے لیے بندکردیا گیا۔ غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات کے سبب اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top