کراچی : ایف آئی اے کی حراست میں ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کئے، ملزمان سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا جھانسہ دینے اوردرجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
کراچی میں ایف آئی اے نے تین روز قبل کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفشیش سنسنی خیز انکشافات کیے، زرائع کے مطابق ملزمان شہریوں کو سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا جھانسہ دیتے اورلاکھوں روپے بٹورتے تھے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔
گرفتار ملزم ذیشان نے تئیس ،حسن علی نے اٹھارہ جبکہ مشہود علی نے بارہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا، گرفتار کیے گئے تینوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔