The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ایم کیوایم سیکٹرانچارج رفیق راجپوت گرفتار

 کراچی: ایم کیوایم محمودآبادکے سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کوگرفتارکرلیاگیا، رابطہ کمیٹی کےمطابق رفیق راجپوت کوان کے گھرسےحراست میں لیاگیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےبتایاگیاہے کہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کےاہلکاروں کی بھاری نفری نے ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب تقریباًساڑھے تین بجے محمودآبادکے سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کے گھرپرچھاپہ مارا۔

چھاپہ مارنے والوں میں کچھ اہلکار سادہ لباس میں بھی ملبوس تھے۔ رفیق راجپوت کوگرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

رابطہ کمیٹی کے بیان میں کہاگیاہےکہ دوران حراست کارکنوں کوبدترین تشددکانشانہ بناکرمرضی کے بیانات لئے جارہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم، وزیرداخلہ، گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سے رفیق راجپوت کی فوری رہائی مطالبہ کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں