The news is by your side.

Advertisement

کراچی: تاجرکی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوزکوموصول

کراچی: شہرِقائد میں چوبیس جنوری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تاجرکی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی جس میں ٹارگٹ کلر کو دن دھاڑے قتل کرکے گولیاں برساتے ہوئے باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی کی شاہراہ کشمیر روڈ جہاں پر دن دھاڑے موٹرسائیکل پر سواور دو نامعلوم افراد اپنے ہدف یعنی گاڑی سوار کوروکتے ہیں اور اس پر گولیاں برساتے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کا یہ اندونہاک واقعہ سرعام وہاں سے گذرنے والا ہر موٹر سائیکل اور گاڑی سوار دیکھتا ہے مگر دل لرزادینے والا یہ واقعہ دیکھ کر ہر کوئی سہم جاتا ہےاور ٹارگٹ کلرز اپنا کام کرکے باآسانی موٹرسائیکل پر فرار ہوسکتے ہیں۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کوئی منفرد نہیں، شہرکراچی میں بیشترٹارگٹ کلنگ کے واقعات اسی طرح رونما ہورہے ہیں،افسوسناک بات یہ ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے ہر واقعے کے بعد پولیس ہمیشہ کی طرح تاخیر سے پہنچتی ہے ۔جس کی وجہ سے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند نہیں ہوپاتے اور قاتلوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں چہرے مکمل طورپرنظر نہ آنے کی وجہ سے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں